بحرین میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی برقرار
بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے مسلسل چھپنویں ہفتے بھی الدراز میں نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے الدراز کی امام جعفرصادق جامع مسجد میں آج بھی نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی۔
بحرینی حکومت نے جون دوہزارسولہ سے الدراز علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے کو ممنوعہ علاقہ اعلان کر دیا ہے۔
بحرینی عوام کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم الدراز علاقے میں رہائش پذیر ہیں تاہم انھیں بھی نظربند کردیا گیا ہے اور ان کی حالت کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے۔
بحرین کی کٹھ پتلی عدلیہ نے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم پر منی لانڈرنگ اور حکومت کی مخالفت کا الزام لگاتے ہوئے ان کی شہریت سلب کر لی ہے اور ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے ایک لاکھ دینار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
بحرین میں دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی موروثی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مظاہرین ملک میں آزادی، انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور منتخب حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔