تاج محمد جاھد معزول، برمک نئے افغان وزیرداخلہ منصوب
Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
افغانستان کے وزیرداخلہ تاج محمد جاھد کو ان کے عہدے سے معزول کر دیا گیا۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تاج محمد سے وزارت داخلہ کا قلمدان لے لیا گیا ہے اور ان کی جگہ ویس احمد برمک کو منصوب کر دیا گیا ہے۔
ویس احمد برمک، پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے تک وزارت داخلہ کے سرپرست کی حیثیت سے کام کریں گے۔
افغان صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تاج محمد جاہد کو سیکورٹی کے امور میں صدر کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
تاج محمد سے قبل نورالحق علومی افغانستان کے وزیر داخلہ تھے جنھوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور اس کے بعد تاج محمد جاہد کو وزیرداخلہ منصوب کیا گیا تھا۔