Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں عدالتوں کے نئے فوجداری طریقہ کار پر پاکستان علما کونسل کی تشویش

پاکستان علماء کونسل نے طالبان حکومت کے حالیہ احکامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  پاکستان علماء کونسل کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان کی حکومت کے احکامات قران و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں ہیں ۔

پاکستان علماء کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے احکامات کو شرعی نہیں بلکہ جدید جاہلیت کا دور ہی کہا جاسکتا ہے اورشریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اورآزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

یاد رہے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ نے حال ہی میں طالبان عدالتوں کے نئے فوجداری طریقہ کار کے ضابطوں کی منظوری دی ہےجس میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔

نیا فوجداری ضابطہ بنیادی آزادیوں کو محدود کرتا ہے اور من مانی حراست اور سزاؤں کی اجازت دیتا ہے۔

 

ٹیگس