میرزا اولنگ طالبان اور داعش کے قبضے سے آزاد
افغان فوج نے صوبہ سرپل کے ضلع میرزا اولنگ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امان نے بتایا ہے کہ ملکی فوج نے وسیع آپریشن کے بعد طالبان اور داعش کو میرزا اولنگ سےپیچھے دھکیل دیا ہےاور یہ علاقہ اب پوری طرح سے ان کے کنٹرول میں ہے۔صوبائی کونسل کے رکن سید رضاعالم زادہ نے بھی کہا ہے کہ افغان فوج نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے، میرزا اولنگ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔افغانستان کے عسکری ذرائع نے اس دوران ہونے والی لڑائی میں پچاس طالبان کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔افغانستان کے صوبے سرپل کا ضلع میرزا اولنگ پانچ اگست کو طالبان اور داعش کے ہاتھوں سقوط کرگیا تھا۔گزشتہ ہفتے کے دوران طالبان اور داعش نے میرزا اولنگ پر مشترکہ حملے کر کے ساٹھ سے زائد شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔