Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • رفح دہشت گردانہ حملے پر عزالدین قسام بریگیڈ کا بیان

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رفح گذرگاہ میں دہشت گردانہ بم دھماکے سے غاصب دشمن اور تکفیریوں کے خلاف مزاحمتی تحریک کی جدو جہد میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔

جمعرات کی صبح ایک دہشت گرد نے مصر کی سرحد کے قریب رفح گذرگاہ کی ایک چیک پوسٹ پر بم کا دھماکہ کرکے عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر نضال الجعفری کو شہید کردیا۔
حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے اس دہشت گردانہ واقعے کے ردعمل میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی قوم اور سرزمین فلسطین کے دفاع اور خطرات کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کے پروگراموں کو آگے بڑھانے اور انتہاپسندوں کے انحرافی نظریات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز باز نہیں آئےگا۔
فلسطین کی وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ رفح گذرگاہ میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والا حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ چیک پوسٹ پر تعینات کئی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس