Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی شہزادوں اور فضائیہ کے افسروں کے لئے خفیہ جیل

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے معزول ولیعہد کے حامی شہزادوں اور فضائیہ کے افسروں کے لئے ایک خفیہ جیل بنارکھی ہے

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اکیس جون کواپنے بھتیجے محمد بن نایف کو ولیعہدی کے عہدے سے برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنادیا تھا- محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنائے جانے کے صرف تین دن بعد سعودی عرب کے اکیس شہزادوں نے سعودی فرمانروا کے نام ایک خط ارسال کرکے ان کے اس اقدام کی مخالفت کی تھی - العہد الجدید ویب سائٹ نے جس نے محمد بن نایف کے خلاف محمد بن سلمان کی بغاوت کا پردہ فاش کیا تھا سعودی دربار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ محمد بن سلمان نے محمد بن نایف کے حامی شہزادوں اور فضائیہ کے افسروں کے لئے ایک خفیہ جیل بنا رکھی ہے جو ریاض کے جنوب مغربی علاقے القدیہ میں ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ ابھی تک معزول ولیعہد محمد بن نایف کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں - انہیں آخری بار اسی دن دیکھا گیا تھا جب نئے ولیعہد محمد بن سلمان کی بیعت کی تقریب جاری تھی اور اس کے بعد ان کی رہائشگاہ کے اندر کی ان کی صرف چند تصویریں ہی سامنے آئی ہیں -

ٹیگس