Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی ابترصورت حال

اقوام متحدہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نہایت ابتر صورت حال پر خبردار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق انسان دوستانہ امداد کے امور میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ راخین میں تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار مسلمان، میانمار کی فوج کے جارحانہ اقدامات اور حملوں کے باعث خوراک اور میڈیکل خدمات سے محروم ہیں۔
میانمار کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اپنے جرائم کے نئے مرحلے میں کم سے کم تین سو ستر مسلمانوں کو قتل کر دیا ہے۔
تقریبا اڑتیس ہزار روہنگیا مسلمان، فوج کے حملے شروع ہونے کے بعد میانمار سے جان بچا کر بنگلادیش بھاگ گئے ہیں۔
صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کے جارحانہ حملوں کا نیا سلسلہ تقریبا بارہ دن سے اب تک جاری ہے۔

 

 

ٹیگس