Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کی یلغار ، متعدد فلسطینی زخمی

فلسطینیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملوں میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے غیرقانونی یہودی بستیوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو سختی سے کچل دیا۔ان مظاہروں کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ زخمی مظاہرین میں ایک چودہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔
صیہونی حکومت عالمی برادری کے مطالبات کو خاطر میں لائے بغیر فلسطینی زمینوں پر یہودی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس جارحیت میں اسے امریکہ کی بھی حمایت حاصل ہے۔
فلسطینی زمینوں پر تعمیر کی جانے والی تمام یہودی بستیاں بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر غیر قانونی ہیں۔
اسرائیلی حکومت یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیہ تبدیل اور ان علاقوں کو صیہونی رنگ دینے کاارادہ رکھتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی علاقوں پر اپنا تسلط جما سکے۔
وائٹ ہاؤس میں ڈونالڈ ٹرمپ کے پہنچتے ہی صیہونی حکام کی گستاخیاں دوچنداں اور جرائم بڑھ گئے ہیں اور وہ فلسطینی زمینوں پر نئی یہودی کالونیوں کی تعمیر کے لئے ہر روز کوئی نہ کوئی نیا منصوبہ تیار کرتی رہتی ہے۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈونالڈٹرمپ کو ہمیشہ ہی اسرائیل کا مضبوط حامی بتایا ہے۔
اسی دوران یہودی کالونیوں کے صیہونیوں نے جمعہ کی رات غرب اردن میں سوسیا کے علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں پر یلغار کر دی۔
فلسطینی نیوز ایجنسی معا نے رپورٹ دی ہے کہ جمعے کے دن ایک صیہونی نے پانچ سالہ فلسطینی بچے کو جنوبی شہرالخلیل میں اپنی گاڑی سے کچل دیا۔
صیہونی آبادکار فلسطینی بچوں پر اکثر جان بوجھ کر اپنی گاڑیاں چڑھا دیتے ہیں۔
فلسطین کے وزارت اطلاع رسانی کی رپورٹ کے مطابق سن دوہزار سے اب تک ستائیس ہزار فلسطینی بچے صیہونی حکومت کے حملوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

ٹیگس