فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ڈاکٹر ولایتی
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مراکز ملک کی قومی سلامتی کا حصہ شمار ہوتے ہیں اور کسی کو بھی ان مراکز کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کے بارے میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے حالیہ بیان کے جواب میں کہا کہ آمانو کو چاہئے کہ وہ ماضی سے سبق لیں اور امریکا کے کہنے میں نہ آئیں - آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کے فوجی اور غیر فوجی مراکز کے معائنے کے بارے میں کوئی فرق نہیں ہے - ڈاکٹر ولایتی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکا کوشش کررہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی وہی بولے جو امریکی صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہا کہ اس طرح کے بیانات اگرٹرمپ کے دعوؤں کی حد تک بھی ہوں تو بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئی بھی اقدام کرنے کی توانائی نہیں رکھتے - عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکا ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنا چاہتا ہے کہا کہ پوری دنیا ایٹمی معاہدے کے تعلق سے امریکا کے معاندانہ اقدام کی مخالف ہے-