Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • شمالی شام میں فوج کی پیشقدمی

شام کی فوج نے مشرقی حماہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئےچھے دیہات اور قصبے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لئے ہیں

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کے روز حماہ کے مشرق میں واقع عقیربات علاقے کے اطراف میں اپنی کارروائیوں کے دوران ، چھے دیہات اور قصبوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے، دسیوں داعشی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا- شامی فوج نے داعش کے زیرقبضہ دیہاتوں اور قصبوں کو بھی اپنے محاصرے میں لے لیا ہے - عقیربات کے اطراف میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں آٹھ ہزار سے زیادہ عام شہری پھنسے ہوئے ہیں - درایں اثنا شامی فوج کی فضائیہ اور توپخانوں نے حمص کے مضافات میں داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے- دوسری جانب شامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مشرقی حلب کے مضافاتی علاقوں کے بہت سے باشندے ان علاقوں میں امن قائم ہونے کے بعد اپنےگھروں میں واپس آگئے ہیں- ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردوں نے بدھ کو دیرالزور کی جانب جانے والی سڑک پر ایران کے ٹی وی چینل العالم کی ٹیم پر فائرنگ کی ہے جس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں-

ٹیگس