Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • صوبہ دیالہ کی مکمل آزادی کے لئے آپریشن شروع

داعش کے خاتمے کے لئے عراق کے صوبہ دیالہ کو آزاد کرانے کی کاررائی شروع کر دی گئی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دجلہ آپریشنل کمانڈر مزہر العزاوی نے کہا ہے کہ عراق کےمشرقی صوبے  دیالہ کےشمال مشرقی  علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائی میں فوج، رضاکار فورس اور پولیس شاملہیں  - داعش مخالف اس آپریشن میں فضائیہ بھی مدد کر رہی ہے-  عراق میں دجلہ آپریشن کے کمانڈر  مزہر العزاوی نے کہا کہ دجلہ آپریشن کے نام سے جاری یہ کارروائیاں، تین طرف   سے شروع ہوئی ہیں اور ان کا مقصد صوبہ دیالہ کے شمال مشرقی علاقوں کو محفوظ بنانا ہے اور اس آپریشن میں اب تک داعش کا ایک کمانڈر گرفتار اور شمال مشرقی دیالہ میں اس کے ہتھیاروں کے تین گودام ضبط کر لئےگئے ہیں-

ٹیگس