عراق میں دھماکے، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ
Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۳:۲۵ Asia/Tehran
عراق میں ہونے والے دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی جبکہ بعض خبروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 80 اور زخمیوں کی تعداد 90 بھی بتائی گئی ہے۔
ذی قار کے صدر مقام ناصریہ کے قریب ایک ریسٹورنٹ اور ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکوں میں 60 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے ذی قار کے دہشت گـردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے عراقی فوجیوں کے ہاتھوں پے در پے شکست کھانے کے بعد عراق کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔