Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • مساجد پر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے حملے کئی مسجدوں میں تالے

آل سعود کے فوجیوں نے قطیف ، طائف، عنیزہ اور ریاض شہروں کی کئی مسجدوں کو بند اور ائمہ جماعت کو گرفتار کر لیا ہے

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مذکورہ شہروں کی کئی مسجدوں پر حملے کر کے طائف شہر کی ملک فھد مسجد کے امام جماعت شیخ محمد حلوانی اور شہرقطیف کے ام الحمام علاقے کی مسجد کے امام جماعت شیخ قطامی سمیت متعدد افراد کوگرفتار کر لیا-اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے شہر عنیزہ کی کئی مسجدوں ، طائف شہر کی ابن عباس مسجد اور دارالحکومت ریاض کے نظیم علاقے کی بن نخیب مسجد میں تالے لگا دیئے ہیں- اس سے قبل سعودی عرب کی بعض سرگرم شخصیتوں نے جمعے کے دن مختلف شہروں میں عوامی مظاہروں کی کال دی تھی- سعودی عرب پر مسلط آل سعود حکومت سعودی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے اور بدنظمی پھیلانے کے الزام میں حالیہ برسوں میں دسیوں سعودی شہریوں کوگرفتار کرچکی ہے-

ٹیگس