بحرین کے عوام نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم
Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
بحرینی فوجیوں نے باسٹھویں ہفتے بھی الدراز کے علاقے میں نماز جمعہ ادا نہیں ہونے دی۔
بحرینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے الدراز کی مسجد امام جعفر صادق علیہ السلام میں نماز جمعہ کے وقت لوگوں کوداخل ہونے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے مسجد کے اندر پہلے سے موجود لوگوں نے پرامن احتجاج کیا اور امام جماعت اور نمازیوں نے انفرادی طور پر نماز ادا کی۔اس رپورٹ کے مطابق بحرینی فوجیوں نے جمعے کی صبح سے مسجد امام صادق علیہ السلام کا محاصرہ کرلیا تھا۔بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور الدراز کے علاقے میں واقع ان کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔