عراقی فوج نے شرقاط کا بایاں کنارہ پوری طرح آزاد کرالیا
Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین کے شہر الشرقاط کے بائیں کنارے کو داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فیڈرل پولیس کے کمانڈر رائد شاکرجودت نے ایک بیان میں کہا کہ فیڈرل پولیس نے شرقاط کے بائیں کنارے کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا اور الحویجہ کی آزادی کی کارروائیوں کا پہلا مرحلہ شروع کردیا۔
عراق کی رضاکار فوررس الحشدالشعبی نے کارروائی شروع ہوتے ہی جنوبی شرقاط کے دو دیہاتوں سدیر وسطی اور سدیرعلیا کو داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
شہر شرقاط الحویجہ کے شمال مغرب میں تیس کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے جس پر جون دو ہزار چودہ میں داعش دہشتگردوں نے قبضہ کر لیا تھا اور یہ شمالی عراق میں داعش کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا ہے۔