مغربی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کا حملہ
Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
شام میں روسی فضائیہ نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کم از کم دس بار بمباری کی۔
اس ترجمان کے مطابق اس بمباری میں دہشت گردوں کے اس فوجی ساز و سامان کو بھی تباہ کر دیا گیا جو حال ہی میں روسی فوجیوں کے خلاف کئے جانے والے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ روس، شام میں اس ملک کی قانونی حکومت کی درخواست پرتیس ستمبر دو ہزار پندرہ سے ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے کہ جنھیں امریکہ اور بعض عرب و مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔
شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت کا خاتمہ کرنے کے لئے دو ہزار گیارہ میں بحران شروع ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔