Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • شامی شہریوں پر امریکی حملے بند کرانے کا مطالبہ

شام کی وزارت خارجہ نے نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے حملے بند کرانے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔

 شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ مراسلوں میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے حملوں کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پہلی اور دوسری اکتوبر کو صوبہ دیرالزور میں مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں ستاون عام شہری مارے گئے۔
نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیارے اس سے پہلے بھی کئی بار، شام میں عام شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر چکے ہیں۔  

ٹیگس