افغانستان: بس میں بم دھماکہ، طالبان کے7جنگجو ہلاک
Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
افغانستان میں بم دھماکے سے طالبان کے سینئر کمانڈر سمیت 7جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ لغمان میں ایک منی بس میں بم دھماکہ کے باعث طالبان کے سینئر کمانڈر سمیت 7 طالبان جنگجو ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔
صوبائی ترجمان کے مطابق صوبہ لغمان کے ضلع النگڑھ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس میں موجود دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 طالبان ہلاک اور 9 زخمی ہوئے جبکہ اس دھماکہ میں طالبان جنگجوؤں کا ایک سینئر کمانڈر ملا قاسم بھی مارا گیا ہے۔ تاہم طالبان جنگجوؤں کی جانب سے واقعہ سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ۔