Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شام کے مغربی علاقے حمص میں تکفیریوں کے درمیان آپسی لڑائی میں کم سے کم پینتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ حماہ میں داعش اور تحریر الشام دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہوئی لڑائی میں داعش کے پچیس اور تحریرالشام کے دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دونوں گروہوں کے دسیوں دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔
تحریرالشام کے دہشت گردوں نے اس سے پہلے بھی صوبہ ادلب کے شہر کفرتخاریم میں موجود دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ لڑائی کی تھی۔
واضح رہے کہ شام کے مختلف محاذوں پر شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز کی پیشقدمی کے بعد دہشت گرد گروہوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے اور وہ اب آپس میں ہی جنگ کرکے ایک دوسرے کا خون بہارہے ہیں۔

ٹیگس