Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • شام : داعش اسلحہ خانوں میں امریکی و اسرائیلی بتھیار

شام کے صوبے دیرالزور کے آزاد کرائے جانے والے شہر المیادین میں داعش دہشت گرد گروہوں کے ہتھیاروں کے ایسے کئی بڑے گوداموں کا انکشاف کیا گیا ہے جہاں سے امریکہ و اسرائیل اور مغربی ملکوں کی ساخت کے ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شام کا شہر المیادین جسے ہفتے کے روز آزاد کرایا گیا ہے وہاں داعش دہشت گرد گروہ سے متعلق ہتھیاروں کے ایسے کئی بڑے گوداموں کا پتہ لگایا گیا ہے جن سے امریکی و اسرائیلی ساخت کے ہتھیار رآمد کئے گئے ہیں۔
شہر میادین میں شامی فوج کے کمانڈر کرنل رمی مویش کا کہنا ہے کہ شہر المیادین میں داعش دہشت گرد گروہ کے ہتھیاروں کے متعدد گودام رہے ہیں جن میں امریکہ و اسرائیل اور مغربی ملکوں کی ساخت کے ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار موجود تھے۔ ان گوداموں میں ہلکے و بھاری ہتھیاروں کےعلاوہ بکتر بند گاڑیاں بھی رکھی جاتی تھیں۔
اس بارے میں روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونا شنکوف نے بھی اعلان کیا ہے کہ شام کی ٹاسک فورس نے شہر میادین میں داعش دہشت گردوں کو شکست دیدی ہے اور اس شہر کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ٹیگس