یمن: متحدہ عرب امارات کا طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
عرب ذرائع کے مطابق یمن میں متحدہ عرب امارات کا جنگی جہاز یمن پر بمباری کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں متحدہ عرب امارات کا جنگی جہاز یمن پر بمباری کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس کے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم امارات کی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امارات کا جنگی طیارہ یمن پر بمباری کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔