Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کے شیعہ مذہبی رہنما کی جسمانی حالت پر انتباہ

نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے ایک سینیئر رکن شیخ آدم سوہو نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ حکومت کے نادرست رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نائیجیریا کے شیعہ مذہبی رہنما کی جسمانی حالت پر سخت خبردار کیا ہے۔

نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے ایک سینیئر رکن شیخ آدم سوہو نے اتوار کے روز مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں نائیجیریا کے شیعہ مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو طبی معائنے کی اشد ضرورت ہے مگر نائیجیریا کی حکومت نے انھیں اب تک طبی مرکز منتقل کئے جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔انھوں نے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت شیعہ مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی جانب سے صحافیوں اور نامہ نگاروں سے ممکنہ گفتگو سے سخت خوف زدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت،امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے زیراثر کام کر رہی ہے اور یہ سب لبنان، شام اور عراق کے شیعہ مسلمانوں کی مانند نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ نائیجیریا کی حکومت نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں صوبے کادونا کے شہر زاریا میں ایک حسینیئے پر فوجی حملہ کر کے مسلمانوں کو شدید طور پر سرکوب کیا تھا۔

ٹیگس