Nov ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • تحریک حماس کی جانب سے بالفور اعلامیے کی مذمت

فلسطین کی تحریک حماس نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بالفور اعلامیہ، انسانیت کے لئے ایک شکست اور صدی کی ایک ایسی بڑی غلطی رہی ہے جس میں فلسطینیوں کو نابود اور ان کی تاریخ و ثقافت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

فلسطینی ذرائع‏ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے تاریخ و ثقافت کی حامل ایک قوم کے خلاف تاریخی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنی اس غلطی کا ازالہ کرے اور فلسطینی قوم کے حقوق بحال کروائے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے تاریخی وطن واپسی، ان کو تاوان کی ادائیگی اور استقلال و آزادی کے سلسلے میں ان کی حمایت کر کے فلسطینیوں سے عملی طور پر معافی کا خواہاں ہو سکتا ہے۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے کی جانب سے بالفور اعلامیے کی صد سالہ تقریب کا انعقاد، فلسطیینیوں کے حقوق کی پامالی اور ان کے درد و الم میں اضافے نیز فلسطینی قوم کے خلاف ظلم و جرائم کی حمایت کے مترادف ہے۔

 

ٹیگس