Jan ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • جب تک قبضہ جاری رہے گا ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حماس

تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے حماس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے صیہونی وزیر اعظم کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ جب تک قبضہ جاری رہے گا ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن سہیل الہندی نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں کے جواب میں کہ جس میں اس نے غزہ میں حماس کے ہتھیاروں کو کسی بھی طرح سے ممکن ہو جمع کرنے کی دھمکی دی تھی کہا کہ مزاحمتی ہتھیاروں کا براہ راست تعلق فلسطینیوں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیار ایک قومی مسئلہ ہے اور اس کے بارے میں فیصلہ فلسطینی دھڑے اور عوام کرتے ہیں۔

 

انہوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باقیماندہ ہتھیار جارحیت کے لئے نہیں بلکہ ذاتی دفاع کے لئے ہے اور تقریباً ہر گھر میں موجود ہتھیار اپنے دفاع کے لئے ہیں ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

تحریک حماس کے اس عہدیدار نے کہا کہ مزاحمت ثالثوں کے ساتھ اپنے وعدوں پر قائم ہے اور وہ آخری صیہونی فوجی ران گویلی کی لاش بھی صیہونیوں کے حوالے کرچکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے اب تک بیس اسرائیلی فوجیوں ، افسروں کو زندہ اور اٹھائیس لاشوں کو ان کے سپرد کر چکا ہے ۔

 

انہوں نےصیہونی حکومت پر معاہدوں کی خلاف ورزی، قتل و غارتگری کا سلسلہ جاری رکھنے، کراسنگ بند کرنے اور انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کی پاسداری میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد سے اب تک صیہونی جارحیت میں پانچ سو تین شہید اور تین سو پچیس سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس