حزب اللہ، فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان
Nov ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
المنارکی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے غزہ میں 8 فلسطینی مجاہدوں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان، فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے حماس تنظیم کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ کو بھی 8 فلسطینی مجاہدین کے شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیموں کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کے بھیانک جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑے گا۔