Nov ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • شام میں کار بم دھماکہ، متعدد عام شہری جاں بحق و زخمی

شام کے صوبے قنیطرہ میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم نو عام شہری جاں بحق اور بتیس دیگر زخمی ہو گئے۔

دمشق میں سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ قنیطرہ کے حضر ٹاؤن میں ہونے والا یہ کار بم دھماکہ جبہت النصرہ نامی دہشت گرد گروہ نے کیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 خـبروں میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی حامل یہ گاڑی شام اور مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل سے ملنے والی سرحد سے شام میں داخل ہوئی تھی۔

کار بم دھماکے کے فورا بعد جبہت النصرہ کے دہشت گردوں نے حضرٹاؤن پر حملے بھی کیے۔
واضح رہے کہ شام کے صوبے قنیطرہ کے متعدد علاقوں میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر موجود ہیں اور اسرائیل کے راستے انھیں ہر قسم کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ٹیگس