Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • سعودی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

مالی بدعنوانیوں کےالزام میں درجنوں سعودی شہزادوں اور موجودہ اورسابق عہدیداروں کی گرفتاری کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے

سعودی عرب کے بادشاہ بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں اینٹی کرپشن کمیشن کے قیام کا حکم دیا تھا جس کے فورا بعد دس شہزادوں اور بہت سے سابق وزارا کو گرفتار کرلیا گیا۔اتوار کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں دیڑھ فی صد کی کمی واقع ہوئی۔ علاوہ ازین رائل ہولڈنگ کمپنی القابضہ کی حصص کی قیمت میں نو اعشاریہ نو فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئیالقاضبہ ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ ولید بن طلال کا نام بھی گرفتار ہونے والے شہزادوں کی فہرست میں شامل ہے۔القابضہ نے کافی مقدار میں سٹی گروپ اور اپل جیسی دنیا کی بڑی بڑی کمپینوں کے حصص خرید رکھے ہیں۔

ٹیگس