20 لاکھ زایران ایران کے راستے عراق پہنچ گئے
Nov ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
چہلم امام حسین میں شرکت کے لیے اب تک بیس لاکھ زائرین ایران کی تین سرحدی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہو گئے ہیں۔
یہ بات عراق میں متعین ایران کے سفیر ایرج مسجدی نے جنوب مغربی ایران کی سرحدی گزرگاہ شلمچہ کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی آمد کے سلسلے کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران مزید تین سے چار لاکھ زائرین ایران کی سرحدی گزرگاہوں سے چہلم امام حسین میں شرکت کے لیے عراق میں داخل ہو جائیں گے۔
ایران کے سفیر نے کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان ہونے والی ہم آہنگی اور تعاون کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان واقع تین اہم گزرگاہوں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔