Nov ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • افغان بار کونسل کی صدر اشرف غنی پر نکتہ چینی

افغانستان کی بار کونسل نے صدر اشرف غنی کے احکامات کو غیر قانونی اور ملکی آئین سے انحراف قرار دیا ہے۔

کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان بار کونسل کے صدر گل احمد محمدی کا کہنا تھا کہ صدر اشرف غنی نے اپنی مرضی کے مطابق قانون میں ترمیم کی ہے اور وہ پارلیمنٹ کے بجائے خود سرانہ فیصلے کر رہے ہیں ۔افغان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات میں صدر کی مداخلت کا راستہ روکنا خود پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے صدر اشرف غنی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوجی افسران کے ریٹائرمنٹ سے متعلق جاری کئے جانے والے احکامات کو فوری طور پر منسوخ کردیں۔صدر اشرف غنی کے جاری کردہ آرڈینینس کے مطابق، ملک کے ستر فیصد فوجی افسران آئندہ دو سال کے اندر اندر اپنے عہدوں سے ریٹائر ہوجائیں گے۔صدر اشرف غنی کے اس آرڈینینس کی افغانستان کی پارلیمنٹ اور سینیٹ میں مخالفت کی جارہی ہے۔

ٹیگس