کابل دھماکے کی مذمت
Nov ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو نے کابل میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹیوعبدالله عبدالله نے جمعرات کے روز کابل میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی اور غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ کل کابل میں ایک رسٹورنٹ کے باہر ہونے والے دھماکے میں 18 افراد جاں بحق ہوئے مرنے والوں میں 8 سیکیورٹی اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں جبکہ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اور کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا بہت زور دار تھا، جس سے وہاں کھڑی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دہشتگرد گروہ داعش نے واقعہ کی ذمے داری قبول کرلی ۔