Nov ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • جرمنی سے سعودی سفیر کو واپس بلالیا گیا

سعودی عرب نے جرمنی کے درالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے جرمن وزیر خارجہ کے لبنان سے متعلق بیان پراحتجاج کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے اپنے بیان کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے مستعفی ہونے والے وزیراعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک رکھا ہے۔ اس سے قبل لبنان کے وزیر اعظم میشل عون نے بھی کہا تھا کہ سعد حریری سعودی عرب میں نظر بند ہیں۔

دوسری جانب بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کے مستعفیٰ وزیراعظم سعد حریری سعودی عرب سے فرانس چلے گئے ہیں۔

 

ٹیگس