Nov ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاون

سعودی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ غیر قانونی قیام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ 3 روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ 11 فیصد گرفتاریاں عصر ریجن میں،6 فیصد جیزان اور5 فیصد گرفتاریاں مشرقی صوبے سے کی گئیں، ان میں سے گرفتار شدہ 394 افراد ایسے ہیں جنہیں غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، تمام گرفتار شدہ افراد کا تعلق 25 مختلف ممالک سے ہے۔

یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں کی گئیں کہ چند روز قبل مالی اسکینڈل کے الزام میں درجنوں وزیروں اور شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جن پر دوران حراست تشدد بھی کیا گیا اور بعض اطلاعات کے مطابق انھیں اپنی جائیدادیں حکومت کو دینے کی شرط پر رہا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیگس