Jan ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • مینیسوٹا میں متعدد مظاہرین کی گرفتاری

امریکی ریاست مینیسوٹا کے میپل گروو میں سیکورٹی فورسیز نے بہت سے مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔

سحرنیوز/دنیا:   منیاپولس میں مظاہرین نے ایک ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر کے دفتر کے سامنے، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ آئی سی ای کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین، آئی سی ای کے ہاتھوں لوگوں کے قتل کی مالی معاونت بند کرو جیسے نعرے لگاکر فیڈرل ایجنٹوں کی مالی مدد بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے-

 

دوسری جانب امریکی شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے بھی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ آئی سی ای فورس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ظہران ممدانی نے کہا کہ آئی سی ای نے دن دہاڑے رینی گڈ کو قتل کیا۔

تین ہفتوں سے بھی کم عرصے کے بعد انہوں نے ایلکس پریٹی کو دس گولیاں مار کر ہلاک کردیا، ہم خود کو اس ظلم سے دور دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ آئی سی ای کو ختم کیا جائے-

 

ٹیگس