Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش میں ہندو بناؤ انعام پاؤ، مسلمان بنانے پر جیل جاؤ

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں غیر قانونی تبدیلی مذہب سے متعلق ایک بڑے معاملے میں یوپی اے ٹی ایس ٹیم نے مہاراشٹر کے ناگپور سے عیدالاسلام نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستان کے اترپردیش صوبے کے بارے میں اب یہ یقینی طور پر کہا جانے لگا ہے کہ اس صوبے میں قانون کا راج کم ہے صرف یوگی راج ہی چلتا ہے۔ جس کی تازہ مثال چھانگُر عرف جلال الدین پر مبینہ غیر قانونی مذہب تبدیلی نیٹ ورک سے وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتاری ہے۔

گرفتاری کے بعد اے ٹی ایس اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لا رہی ہے، جہاں اس سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جائے گی۔اے ٹی ایس کے مطابق ملزم ناگپور کے آسی نگر علاقے کا رہائشی ہے اور اس کے خلاف اے ٹی ایس تھانے میں درج معاملے میں کئی سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

جلال الدین پر جو دفعات لگائي گئی ہیں ان میں ملک کے خلاف سازش کرنے سے متعلق دفعہ ایک اکیس اے اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے سے متعلق دفعہ ایک سو ترپن  سمیت دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملزم کے خلاف اتر پردیش میں غیر قانونی مذہبی تبدیلی کی روک تھام ایکٹ دوہزاراکیس کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔

 

ٹیگس