سعودی عرب کے شہر جیزان پر حملے میں متعدد ہلاک
Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کئی سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کیا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملوں میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کے علاقوں تبہ الحمراء اور تبہ القمامہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی چیک پوسٹوں پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔