Dec ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج اورعوامی رضاکار فورسز دمشق، حلب اور حماہ کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جامع آپریشن میں مصروف ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور داعش کے خلاف اتحادی افواج دمشق، حلب اور حماہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی تازہ ترین کارروائی میں جنوب مشرقی حلب کے مضافات میں «عزیزیة، عبیسان، حجرات کبیرة، حجرات صغیرة اور الرشادیة» نامی علاقوں کو النصرہ فرنٹ نامی  دہشت گرد گروہ سے مکمل طور پرآزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوب مشرقی حلب کے مضافات میں واقع ابوالظہور ہوائی اڈے پر النصرہ فرنٹ کا قبضہ ہے جبکہ شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے تازہ ترین آپریشن کا مقصد النصرہ فرنٹ کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانا ہے۔

شامی فوج نے اس علاقے میں ابواویس الحمصی اور جیسش النصر نامی دہشت گروہ کے سربراہ ابراهیم موسی الربیع سمیت متعدد خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

دمشق کے مضافات میں شامی فوج نے آپریشن کرکے البردعیہ کی پہاڑیوں کو بھی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

 

ٹیگس