شام میں اسرائیل کے جدید ترین میزائل کو تباہ کر دیا گیا
Dec ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
شامی فوج نے پنتسیر ایس ون نامی فضائی دفاعی سسٹم کے ذریعے شام میں اسرائیل کے لورا نامی جدید ترین میزائل کو تباہ کر دیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے ریف دمشق میں واقع جمرایا سائنسی تحقیقاتی مرکز پر چھے میزائل فائر کئے جن کو شامی فوج نے روسی ساخت کے فضائی دفاعی سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا اور صیہونی حکومت کے تین جدید ترین میزائلوں کو تباہ کر دیا۔صیہونی حکومت کے ذرائع کے مطابق لورا میزائل، تقریبا سترہ سو کلو گرام وزن کا پانچ میٹر طویل میزائل ہے جو تین سو کلو میٹر کی دوری تک مارے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پانچ روز قبل بھی دمشق شہر کے مضافات میں ایک فوجی ٹھکانے پر اسرائیل کے میزائل حملے پر شامی فوج نے جوابی اقدام کرتے ہوئے اپنے فضائی دفاعی سسٹم سے دو میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔