Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • رفح پاس فلسطینیوں کے لیے کھل گیا

مصر نے غزہ سے متصل طویل ترین سرحد کی واحد گزرگاہ رفح پاس کو عارضی طور پر فلسطینیوں کے لیے کھول دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری حکومت نے رفح گزرگاہ کو 4 روز کے لیے کھول دیا ہے جس کے بعد فلسطینیوں کی مصر میں آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ مصری حکومت نے رفح پاس کو انسانی بنیادوں  پر صرف چار روز کے لیے کھولا ہے جس کے تحت صرف ان مریضوں کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کا علاج غزہ میں ممکن نہیں جب کہ مصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آنے کی اجازت ہوگی۔

سرحد کھلنے پر اس وقت شدید جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب فلسطینی  شہری سرحد پار کرکے کئی روز بعد اپنے پیاروں سے ملے۔

واضح رہے کہ رفح پاس محصور غزہ کی پٹی کی واحد گزر گاہ ہے جہاں غاصب اسرائیلی فوج کا قبضہ نہیں ہے۔ رواں سال صرف 14 روز کے لیے رفح پاس کھولا گیا تھا اور 20 ہزار افراد نے آمد ورفت کے لیے درخواست دی تھی۔

ٹیگس