سعودی عرب امریکہ سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک
Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
سعودی عرب امریکہ سے اسلحہ خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
یہ بات اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں بتائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پچھلے دس برسوں کے دوران امریکہ سے سب سے زیادہ، یعنی سات ہزار چار سو اناسی ملین ڈالر کا اسلحہ خریدا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر بھی دونوں ملکوں نے ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کے اسحلے کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
سعودی عرب نے رواں سال کے دوران اسحلے اور فوجی ساز و سامان کی خریداری کے لیے پچاس ارب آٹھ سو ملین ڈالر کی رقم مختص کی تھی۔
جنگ یمن اور شام و عراق میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی وجہ سے سعودی عرب کی اسلحہ کی ضروریات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔