ولید بن طلال کورہائی کیلئے 6 ارب ڈالرادا کرنے کی پیشکش
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے درجنوں شہزادوں ، وزراء اور سیکڑوں حکام کو کرپشن کے الزام میں قید کررکھا ہے محمد بن سلمان نے قید میں بند شہزادوں سےکہا ہے کہ وہ رقم دیکرآزاد ہوسکتے ہیں۔
وال اسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا مالدار ترین سعودی شہزادہ ولید بن طلال سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی قید میں ہے ولید بن طلال سے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ 6 ارب ڈالر ادا کرکے آزاد ہوسکتے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سرکاری خزانے کو بھرنے کا اچھا طریقہ تلاش کیا ہے سعودی عرب کے ولیعہد مخالفین پر کرپشن کے الزامات عائد کرکے ان سے موٹی رقمیں وصول کررہے ہیں۔
سعودی عرب کے ولیعہد نے درجنوں شہزادوں کو کرپشن کے الزامات میں جیل میں بند کررکھا ہے جبکہ خود سعودی عرب کے ولیعہد بھی کرپشن کے کئی واقعات میں براہ راست ملوث ہیں لیکن ان سے کوئی کچھ پوچھنے والا نہیں۔
باخبـر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد کے اس منصوبے میں بعض امریکی شخصیات بھی شامل ہیں کیونکہ سعودی عرب میں ہونے والی تمام گرفتاریاں امریکی حکام کے اشارے پر ہوئی ہیں۔