امریکہ مسئلہ فلسطین کو دفن کرنا چاہتا ہے، حماس
Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے اور علاقے کا تشخص اور ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
غزہ میں حماس کے اعلی عہدیداروں اور عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے امریکہ کو عالم اسلام کے خلاف دشمنی اور مخاصمت کے بارے میں سخت خبردار کیا۔
انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کو فلسطینی عوام نیز عرب اور مسلم دنیا کے خلاف ننگی جارحیت قرار دیا۔
حماس کے سربراہ نے بیت المقدس کے خلاف امریکی سازش کو مشرق وسطی کے خلاف امریکہ کے بڑے سازشی منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گریٹر یروشلم کا منصوبہ یا غرب میں اردن میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کا معاملہ، قضیہ فلسطین کو دفن کرنے کی امریکی سازش کا حصہ ہیں۔