Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں داعش کے دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کے صوبے نینوا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے جنوبی علاقے میں 17 داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق نینوا پولیس کے اعلی آفیسر واثق الحمدانی نے کہا کہ پولیس نے عوام کی حمایت سے  دجلہ کے قریبی علاقے ابو سیف میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واثق الحمدانی کے کہنے کے مطابق داعش کے دہشت گرد اس علاقے سے فرار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے 12 داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 5 صوبوں سے 115 داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے 9 ستمبر کو عراق میں  داعش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

ٹیگس