امریکہ سے فلسطینی سفیر کی واپسی
Jan ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
فلسطین نے امریکہ میں اپنے سفارتکار کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا ‘کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے چند ہفتوں بعد فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی پی ایل او کے امریکہ میں سفارتکار حسام کو واپس بلا لیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی امن منصوبے کو تسلیم نہیں کریں گے۔
دوسری جانب امریکی فیصلے کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت سے اب تک 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
امریکی فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی جس میں امریکہ سے اپنے فیصلے کو منسوخ کرنے کو کہا گیا ہے ۔