Jan ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • کابل حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی

دہشت گرد گروہ داعش نے کل کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کی سائٹ اعماق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل میں دھماکہ اس کے کارندوں نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکا سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوا جس میں کم از کم 40 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے ان میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے 20 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، خودکش بمبار نے سکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے نزدیک پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔

مقامی پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہل کار کابل کے ایک علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے گئے تھے جہاں خودکش بمبار سکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ان کے قریب پہنچا اور دھماکا کردیا۔

ٹیگس