Jan ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی امداد کی بندش پر فلسطین کا ردعمل

فلسطین کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کی امداد کے لیے قائم عالمی ادارے انروا کی مالی امداد روکنے کے امریکی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رام اللہ میں فلسطین کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں امریکہ کے اس اقدام کو فلسطینیوں کے مقابلے میں اسرائیلی مفادات کی تکمیل کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل شروع ہی سے امریکہ کے جانبدارانہ اقدامات سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور حالیہ امریکی اقدام کو وہ صیہونی بستیوں کی تعمیر کو بڑھاوا دینے کے لیے استعمال کرے گا۔
ادھر مختلف فلسطینی تنظیمون نے بھی انروا جیسے ادارے کے مالی امداد روکنے کے امریکی اقدام کو فلسطین پر دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو گی اور ستاون فی صد فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کے خلاف ایک اور ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے برائے فلسطین انروا کی ایک سو پچیس ملین ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس