Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے اسٹریٹیجک شہر سنجار کو آزاد کرالیا

شامی فوج نے جنوبی صوبے ادلب میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسٹریٹیجک شہر سنجار اور تین دیہی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے حملے میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھاتے ہوئے علاقے سے پسپا ہونا پڑا ہے۔صوبہ ادلب کے شہر سنجار پر چھے سال قبل دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ شام کے تین صوبوں حلب، حماہ اور ادلب کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے سنجار کو انتہائی اہیمت حاصل ہے۔اس سے پہلے اتوار کی صبح شامی فوج نے صوبہ ادلب کے تین دیہی علاقوں کو بھی جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔ اس کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے اور انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔شام کو پچھلے سات برس سے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ شامی شہری مارے جاچکے ہیں۔

ٹیگس