ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی حکومت شام کی دفاعی، اقتصادی اور بنیادی تنصیبات کو تباہ اور دمشق کی خودمختاری کو ختم کرکے اپنے شرپسندانہ ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی لبنان اور مقبوضہ فلسطین میں نسل کشی کرکے غاصبانہ قبضے پر مبنی اپنا ایجنڈا بھی آگے بڑھا رہی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے دمشق، لاذقیہ، ادلب، حماہ، قنیطرہ اور درعا پر صیہونیوں کی وحشیانہ بمباریوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص علاقے کے ممالک سے اپیل کی کہ شام کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کو بچانے کے لیے عملی اقدامات انجام دیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ شام کی خودمختاری، اقتدار اعلی، وقار اور ارضی سالمیت کی حفاظت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم اور سلامتی کونسل کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانا چاہیے۔