Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • شام کے مختلف علاقوں میں الجولانی گروپ کے خلاف حملوں میں اضافہ

شمالی شام میں اس ملک پر قابض جولانی گروپ کی حکومت کے کارندوں پر مسلح افراد کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں الجولانی گروپ کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے

شام کی وزارت داخلہ کے مطابق ادلب کے جنوب میں واقع شہر معرے النعمان میں جولانی گروپ سے وابستہ افراد پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی چھان بین شروع کردی ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاسکے۔

 

یاد رہے کہ حال ہی میں شہر تدمر میں امریکی فوجیوں پر بھی حملہ ہوا، جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد جاری کشیدگی اور مسلح جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

ٹیگس