Jan ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • معطل فلسطینی سفیر بحال

پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو سفیر کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ولید ابو علی کی سفیر کے عہدے پر بحالی کا فیصلہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کیا جس کے بعد ولید ابو علی آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ولید ابو علی کے اہل خانہ اور بچے ابھی پاکستان میں ہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اور فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے بھی شرکت کی جس پر ہندوستان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی حکام سے احتجاج کیا تھا جس پرفلسطین نے اپنے سفیر ولید ابوعلی کو پاکستان سے  واپس بلا لیا تھا۔

ٹیگس