بحرین کے عالم دین شیخ محمود عالی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
Jan ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
بحرینی عوام نے بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ محمود عالی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔
صوت المنامہ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے کل بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ محمود عالی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بحرین کی امریکہ نواز حکومت کے اقدامات کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شیخ محمود عالی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ۔
مظاہرین نے بحرینی حکومت کے ہاتھوں گرفتار تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے منگل کے روز بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ محمود عالی کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کی پاداش میں 6 ماہ قید کی سزا دی۔